Featured Post

پولیو کی پول کھولنے والی تحریر

ایک ہمیشہ سے متنازع رہ جانے والا موضوع: پولیو کی کیا حقیقت ہے؟؟؟؟؟؟ پولیو "کی پول کھولنے والی تحریر" مضمون طویل ضرور ہے لیکن ...

Sunday, September 18, 2011

فوٹوشاپ سے نام گولڈن کریں

فوٹوشاپ سے نام گولڈن کریں
________________________________________
یہ ایک بہت پرانا (لگ بھگ 7 سال پہلے سیکھا ہوا ) طریقہ تھا۔ میں نے سوچا چلو اسے بھی شیئر کرتے ہیں ۔
اس کے ذریعے آپ ٹیکسٹ کو گولڈن اور ہیرے جڑے ہوئے ایفیکٹ دے سکتے ہیں ۔
جو لگ بھگ ایسا نظر آئے گا (نیچے دیکھیں)

میں کوشش کرونگا کہ اس تھریڈ کے آخر میں میں اس کی پی ایس ڈی بھی سبمٹ کروں ۔
تواللہ کے نام سے شروع
1
پہلے فوٹو شاپ میں ایک 600 وڈتھ اور 200 ہائیٹ کا ایک سادہ ڈاکیومنٹ بنائیں۔ )کنٹرول + این کی دبائیں زیادہ ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں۔ پھر یہاں اس کے وڈتھ اور ہائیٹ کا تعین کر دیں۔
2
نئے ڈاکیومنٹ میں آپ کوئی نام لکھیں یاد رہے کہ بولڈ لیٹر میں ہو بس
نئے بننے والے ٹیکسٹ لیئر پر رائٹ کلک کرکے ریسٹرائج کر لیں۔
.

اسطرح
3
اب فلٹر آپشن پر جاکر رینڈر کے کلاوڈ ایفیکٹ کو کلک کردیں۔

کر دیا؟!
4
اسی طرح اب دوبارہ فلٹر کے ایفیکٹ پر جاکر ڈسٹورٹ کا گلاس ایفیکٹ کلک کر یں۔
T
یہاں پر آپ کو مختلف سیٹنگ دینی ہے اس لیے تصویر کے اعداد وشمار کے مطابق کام کریئے۔


اوپر کی تصویر میں آپ کا سارا کام گرے کلر میں نظر آرہا ہے اس بات کی فکر نہ کریں اور احتیاط کے طور پرکاپی لیئر کر لیں
یہ کام آپ کی بورڈ سے اور بھی جلدی کر سکتے ہیں تو دبائیے Ctrl + J
5
آگے بڑھتے ہیں، اور نئی کاپی شدہ لیئر کو چھپا دیتے ہیں (فی الحال کیلئے ) اب جیسا کہ میں کہہ چکا تھا کہ اس گرے کلر کی فکر نہ کریں تو آپ اسے Ctrl + M دبا کر نیچے دیئے طریقے سے غائب کر دیں۔
بس اعداد شمار کا دھیان رہے، باقی آپ کی مرضی (;


یہاں آپ اوپر کا طریقہ اختیار کرنے کے بعد لیئر باکس پر جائیں
وہاں پر اسٹائل کے لیے ڈبل کلک کریں یا رائٹ کلک سے لیئر اسٹائل کا باکس لے آئیں۔
6


اسٹروک پر کلک کریں اور سائز 10 لیں، پوزیشن سینٹر رہے ، فل ٹائپ میں گریڈئینٹ تانبے کے کلر کا ہو جو کہ بنا بنایا ملتا ہے اگر نظر نہ آئے تو براوز کر لیں اور ۔۔۔۔۔۔ اوکے
7
مزید آپ دوبارہ اسٹائل باکس کھولیں اور وہاں درج ذیل اعداد وشمار کے مطابق سیٹ کرکے اوکے کر دیں۔


8
سنہری رنگوں ک لیے اسی لیئر کو رائٹ کلک کرکے ہیو اور ساچیوریشن Hue / Saturation
کے ذریعے تب تک کلر کریں جب تک مطلوبہ سنہرا رنگ آپ کو مل نہ جائے۔
اعداد وشمار اس میں آپ کی مدد کرینگے۔



9
بیک گراونڈ کلر دے کر دیکھیں، کیونکہ یہاں کانٹریس کام ہوا ہے اس لیے پیچھے سیاہ یعنی ڈارک کا استعمال کرتے ہوئے ایک کلر فل کیا اور پیٹرن ٹوول کے ذریعے ایک پیٹرک کا ہلکا سا لک ۔

10
چمک کو مزید واضح کرنے کے لیے برش ٹوول کا استعمال کیا جو کہ اسورٹیڈ برش کے اسٹار برش کی ہی ایک قسم ہے اور اس کی سائز 55 رکھی۔

اگر آپ کو لگ رہا ہے کہ اندرونی طرف ہیرے کچھ خاص نہیں چمک رہے تو آپ اس کاپی شدہ لیئر کو یاد کرلیں اور اس پر من چاہا " کرو" ایفیکٹ ، جسے میں بتا چکا ہوں کہ کنٹرول اور ایم سےآتا ہے، مار دیں۔
فائینلی


نہیں سمجھ میں آیا تو پی ایس ڈی حاضر خدمت ہے۔ جہاں آپ اپنا نام لکھ کر لیئر ریسٹرائز کر لیں ، کلاوڈ اور گلاس کے بعداسے کاپی کرکے اسٹائل شدہ لیئر پر پیسٹ کردیں۔

No comments:

Post a Comment